گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ،بی سی سی آئی نے کیا اعلان

ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کو مینس انڈین کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنا دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے گمبھیر کے نام کا اعلان کیا ہے۔ گوتم گمبھیر راہول ڈرایوڈ کی جگہ لیں گے۔ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں ہندوستان 2025 میں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں بھی حصہ لینے والی ہے۔ ظاہر ہے آئندہ ایک سال ہندوستانی ٹیم اور گوتم گمبھیر دونوں کے لیے بہت اہم ثابت ہونے والے ہیں۔

بی سی سی آئی کے ذریعہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میری شناخت ہے اور اپنے ملک کی خدمت کرنا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا خوشگوار لمحہ رہا ہے۔ میں واپس آ کر معزز محسوس کر رہا ہوں، اس بار میری ٹوپی الگ ہے، لیکن میرا ہدف ہمیشہ سے وہی ہے، ہر ہندوستانی کو فخر کا موقع میسر کرنا۔‘‘ وہ اس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’مین اِن بلو کے کندھوں پر 1.4 ارب ہندوستانیوں کے خواب ہیں، اور میں ان خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے اپنی طاقت سے سب کچھ کروں گا۔

واضح رہے کہ گوتم گمبھیر کی رہنمائی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے آئی پی ایل 2024 ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ یہ کے کے آر کی آئی پی ایل میں تیسری ٹرافی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کے کے آر کی ٹیم نے تینوں ٹرافی گوتم گمبھیر کی رہنمائی میں ہی جیتی ہے۔ پہلے گمبھیر نے بطور کپتان آئی پی ایل میں کولکاتا کو دو بار خطابی جیت دلائی تھی۔ آئی پی ایل 2024 میں کے کے آر کی ٹیم کا مینٹور (سرپرست) بننے تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سکندرآباد میں محکمہ ایکسائز کی کاروائی، ملاوٹی شراب کے112 بوٹلس ضبط، ایک خاتون گرفتار

Read Next

اراکین اسمبلی کےانحراف کا معاملہ۔ کےٹی آر، نے راہل گاندھی پر کی تنقید۔ کہاہم کانگریس پارٹی کےدوہرے معیار کو کریں گےبےنقاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular