اےپی،وشاکھاپٹنم کے فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پرآگ۔40کشتیاں جل کرخاکستر

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں فشنگ ہاربر میں بڑے پیمانہ پرآگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں تقریبا 40کشتیاں جل کرخاکستر ہوگئیں۔یہ واقعہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔یہ ہاربر بندرگاہی شہر وشاکھاپٹنم میں ہے جو خلیج بنگال کا صنعتی مرکز ہے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔آگ لگنے کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا گیا فائربریگیڈ نے آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یہ کشتیاں سمندر میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہوتی تھیں اور ایک کشتی کی قیمت تقریباً 50 سے 60 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وج ایل پی جی سلینڈر دھماکہ بنتائی جا رہی ہہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تمل ناڈو گورنر پر سپریم کورٹ نے کیا ناراضگی کا اظہار

Read Next

تلنگانہ وزیر اعلیٰ کے گاڑیوں کے قافلہ کی ایک بار پھر چیکنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular