
آندھراپردیش حکومت نے ڈی سرینواس کو آندھرا پردیش کا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سرینواس نے قبل ازیں تلگودیشم حکومت میں بھی 2016 سے 2019 تک ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر کام کیا تھا۔
ریاست میں تلگودیشم پارٹی کے برسراقتدارآنے کے بعد وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے انہیں ایک بار پھر ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا۔ چیف سکریٹری نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔