آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملے

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں کورونا کے دس نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر38تک جاپہنچی ہے۔ ان میں 25مریض اسپتالوں اور گھروں میں الگ تھلگ زیرعلاج ہیں۔اس وبا کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظرعوام میں تشویش دیکھی جارہی ہے۔

گذشتہ سال دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں کورونا کے معاملات درج کئے گئے تھے۔24دسمبر کوایک خاتون کی کورونا سے موت کی بھی اطلاع ملی ہے۔اس خاتون کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں کا کوویڈ معائنہ کروایاگیا تھا تاہم وہ منفی پائے گئے۔اس موت کے بعد ضلع بھرمیں چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد۔جیوتی با پھولے پرجا بھون میں پرجاوانی پروگرام پر عوام کا کافی بہتر ردعمل

Read Next

بی آرایس حکومت نے غریبوں کے مسائل کو نظرانداز کیا:وزیراطلاعات تلنگانہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular