انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت موبائیل سے کرنے کی سہولت

انتخابی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور شکایات کی وصولی کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایپ سی ویجل متعارف کیاگیا ہے۔اینڈرائیڈ والے موبائیل فون کے استعمال میں آہستہ آہستہ اضافہ دیکھاجارہا ہے تاہم تلنگانہ کے عوام میں اسمارٹ فونس کی کافی مقبولیت ہوتی جارہی ہے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی شکایت ہر شہری بذریعہ اینڈرائیڈ فونس کرسکتا ہے۔ چوکس شہری کسی بھی مقام پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق تصویر یا ویڈیو ایپ کےذریعہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو اپ لوڈ کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن شکایت کنندہ کو انوکھاآئی ڈی دےگا تاکہ اس کی شکایت کا پتہ چلایاجاسکے اور اس کے ذریعہ اس کو اس شکایت پر کی گئی کارروائی کی اطلاع دی جاسکے۔

چونکہ فون جیوگرافک انفارمیشن سسٹم سے لیس ہوتا ہے، اس کا پتہ چلانا آسان ہوجاتا ہے۔کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ کی ٹیم یا اسٹاٹک اسکواڈ ٹیم ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کی جانب سے دیئے گئے مقام پر پہنچنے میں 15منٹ ہی لگاتی ہے۔یہ ٹیم شکایت کا جائزہ لے کر اس پر کارروائی میں نصف گھنٹہ ہی صرف کرتی ہے۔بعد ازاں اس ایپ کے ذریعہ کی گئی کارروائی سے شہریوں کو مطلع کیاجاتا ہے۔سی ویجل ایپ عصری سافٹ ویر ہے جس کو کمیشن نے متعارف کیا ہے تاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا پتہ چلایاجاسکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تریپورہ کے گورنر اندراسینا ریڈی نے یادگیری گٹہ مندر میں پوجا کی

Read Next

لیکیج کی وجہہ سےگیاس پائپ لائن میں بھڑک اٹھی آگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular