چتور پولیس نے پنگنور میںچھ سالہ بچی کے قتل کا معاملہ حل کیا، تین گرفتار

چتور: پولیس نے چتور ضلع کے پنگنور میں چھ سالہ بچی کے قتل کا معاملہ حل کر لیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے چتور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) مانی کانتا چندولو نے کہا کہ قتل کے پیچھے مالی تنازعہ پایا گیا ہے۔

ایس پی کے مطابق لڑکی کے والد نے ایک خاتون کو ساڑھے تین لاکھ روپے ادھار دیے تھے۔ خاتون جب قرض ادا کرنے میں ناکام رہی تو لڑکی کے والد نے مبینہ طور پر اس کی توہین کی اور سول کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی۔ ان دھمکیوں سے ناراض عورت نے مرد سے بدلہ لینے کی کوشش کی۔ اس نے لڑکی کو، جو اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی، کو کھانے کے لیےگھر کے اندر بلایا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ماں اور ایک نابالغ لڑکے کی مدد سے مبینہ طور پر ناک اور منہ ڈھانپ کر بچی کا گلا گھونٹ دیا۔

قتل کے ارتکاب کے بعد ملزمین نے لڑکی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جا کر سمر اسٹوریج ریزروائر میں پھینک دیا۔ ملزمین جن کی شناخت ریشما، اس کی والدہ حسینہ اور اکھل نامی نابالغ لڑکے کے نام سے ہوئی ہے، کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اشارہ کیا کہ لڑکی کو اسی دن قتل کر دیا گیا تھا جس دن اس کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی اور بعد میں اس کی لاش کو ذخیرہ میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ بچی کے جسم پر کوئی بیرونی زخم نہیں پایا گیا۔

واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے چتور کے ضلع کلکٹر سمیت کمار نے بتایا کہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کے بارے میں معلوم ہونے کے فوراً بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزمین کو گرفتار کرنے پر پولیس کی ستائش کی۔

ضلع کلکٹر نے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے میڈیا کے کچھ حصوں سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لڑکی کی موت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے اور نام ظاہر کرکے اور اس کی تصاویر نشر کرکے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر کچھ چینلز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ایسے حساس معاملات میں احتیاط برتیں اور ذمہ داری سے کام لیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

محبوب نگر میں کسان کی موت، لواحقین نے موت کیلئےقرض معافی کا الزام لگایا

Read Next

۔سی ایم چندرا بابو نے پنگنور قتل معاملے میں لڑکی کے خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular