
نظام آباد سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسرمحمد حسام الدین کو صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج ارجن ایوارڈ عطا کیا۔ محمدحسام الدین نظام آباد کے مشہور باکسر کوچ صمصام الدین کے فرزند ہے اور اپنے والد کی نگرانی میں حسام الدین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیلتے ہوئے نظام آباد، تلنگانہ اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔
حسام الدین بچپن سے ہی باکسنگ میں دلچسپی رکھتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ ہر روز سابقہ کلکٹریٹ گراؤنڈ میدان پہنچ کر تربیت حاصل کرتے رہے پہلی مرتبہ 2007 ء میں اسکول سطح پر مہاراشٹرا میں کھیلوں میں مقابلہ کیا تھا اور 2008 ء میں اسکول سطح کے مقابلہ میں اور اس طرح حسام الدین قومی سطح پر کھیلنا شروع کیا اور 2012 ء میں یوتھ نیشنل باکسنگ چمپئن شپ پٹالیہ میں سلور میڈل اور 2011 ء میں کاکینڈا میں سلور میڈل حاصل کیا۔ ء میں کیوبا میں 2012 ء میں فائنڈ لائن اور 2012 ء میں یوتھ ورلڈ باکسنگ آرمینا، 2014 ء میں اوپن انٹرنیشنل چمپئن چینا میں منعقدہ کھیلوں میں شرکت کی اور 2015 ء میں 6th ورلڈ ملٹری گیمس کوریا برونز میڈل، 2017 ء میں 68 ویں انٹرنیشنل باکسنگ بلغاریہ اور 2017 ء میں بنکاک مقابلہ میں شرکت کی اسی طرح 2017 ء میں انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ اولان بیاٹر منگولیا میں کھیلتے ہوئے برونز میڈل حاصل کیا۔
نظام الدین 2018 ء میں دہلی میں بروز، صوفیا بلبریا میں بروز، آسڑیلیا میں بروز، 2018 ء میں جرمنی میں گولڈ میڈل، 2019 ء میں جی بی انٹرنیشنل فیلڈلائن میں سلور میڈل اور 2019 ء میں پولینڈ میں سلور میڈل، تھائی لینڈ میں سلور میڈل، چینا میں 2020 ء میں گولڈ میڈل، 2021ء میں اسپین میں سلورمیڈل، 2022 ء میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمس برونز میڈل اور 2023 ء میں آئی بی اے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ تھاسکنٹ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا۔