
بی آر ایس کے قائد کے کیشو راو نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایودھیا میں رام مندر پر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے عوامی مسائل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں ایودھیا اور رام مندر پر مباحث کرتے ہوئے قرارداد پیش کی۔ کیشو راو نے کہا کہ رام مندر پر پارلیمنٹ میں قرارداد کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔
ڈاکٹر کیشو راؤ نے مزید کہا کہ انتخابات کے پیش نظر بی جے پی رام مندر اور رام پر سیاست کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایودھیا نہ جانے والے ملک مخالف نہیں ہیں۔ بی آر ایس قائد نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا سے متعلق بات کرنے والے مودی کا تلنگانہ کی سب سے بڑی یادگیری گٹہ میں واقع لکشمی نرسمہا مندر کے تعلق سے بات نہ کرنا باعثِ افسوس ہے۔