رکی ہوئی لاری کو ٹکر۔آٹوٹرالی ڈرائیور زخمی

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹرالی ڈرائیور زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ ضلع کے کیسرپلی وٹرنری کالج کے حدود میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتار آٹوٹرالی کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااوراس ٹرالی نے ٹہری ہوئی لاری کو ٹکر دے دی۔

یہ آٹو ٹرالی پھل کے لوڈ کے ساتھ وجئے واڑہ سے ایلورو جارہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمی ڈرائیور کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا اور اس سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں ونگس انڈیا۔2024 شو، بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر عوام کی بڑی تعداد

Read Next

حیدرآباد : ٹریفک پولیس ملازمین کیلئے جلد ہی اے سی ہیلمٹ ہوگی دستیاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular