مہاراشٹرا، لوناوالا میں بھوشی ڈیم کے پیچھے آبشار میں ایک خاندان کے 5افرادبہہ گئے

اتوار کو پونے کے لوناوالا علاقے میں بھوشی ڈیم کے پیچھے آبشار میں ایک خاندان کے پانچ افراد پانی میں بہہ گئے۔ ایک چالیس سالہ خاتون اور ایک 13 سالہ لڑکی ڈوب کر ہلاک ہو گئے، جب کہ 4-6 سال کی عمر کے تین بچے لاپتہ ہیں۔

پونے دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 1:30 بجے پیش آیا، جس کے بعد تلاش اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

“ریسکیو ٹیم نے ایک 40 سالہ خاتون اور ایک 13 سالہ لڑکی کی لاشیں اتوار کو برآمد کی ہیں۔ مزید دولاشیں پیر کو برآمد کیگئیں ۔ ایک کی تلاش جاری ہے۔ واقعے میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہوگے۔ لوناوالا پولس اسٹیشن کے انچارج میور اگناوے نے بتایا کہ یہ سانحہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب متاثرین اور کچھ دیگر لوگ بھوشی ڈیم کے قریب پہاڑی جنگلات میں بہنے والے آبشار سے لطف اندوز ہونے گئے تھے۔

پونے کے سید نگر کے رہنے والا خاندان پکنک کے لئے آبشار گیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ آبشار کی بنیاد پر موجود کائی والے پتھروں پر پھسل گئے ہوں، پانی کے زور پر بہہ گئے ہوں اور پانی میں ڈوب گئے ہوں۔ اگناوے نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں، رسیوں اور ٹریکنگ گیئر سے لیس، متاثرین کو نکالنے کے لیے سانحہ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

پکنک کرنے والے آبشار کی طاقت کا اندازہ نہیں لگا سکے اور بالآخر پانی میں بہہ گئے۔ پونے سے تعلق رکھنے والے انصاری خاندان کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ اس سانحے سے دوچار ہوئے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

T20 ورلڈ کپ 2024: حیدرآباد پولیس نے کرکٹ سٹے بازی کے ریکٹ کو کیا بے نقاب ، 25.55 لاکھ روپے ضبط

Read Next

تلنگانہ، ناگرکرنول میں چھت منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular