اتراکھنڈ ، ندی میں گرا ٹیمپو ٹریولر ، 12 افراد کی موت، 14 زخمی

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ میں دردناک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ تقریباً 26 مسافروں کو لے جا رہا ٹیمپو ٹریولر الکنندا ندی میں جا گرا۔ اس حادثہ میں کم از کم 12 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ 12 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کی حالت سنگین ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ رودرپریاگ شہر سے 5 کلومیٹر آگے بدری ناتھ ہائیوے پر ریتولی کے پاس ٹیمپو ٹریولر الکنندا ندی میں گرا جس کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر رودرپریاگ پہنچا ہے اور 4 زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر سے ایمس لے جایا گیا ہے۔

اس حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس انتظامیہ، ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ڈی ڈی آر ایف سمیت دیگر ٹیم موقع پر ریسکیو کے لیے پہنچ گئیں۔ ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ یہاں ریلوے لائن پر کام کر رہے تین لوگ مسافروں کو بچانے کے لیے ندی میں کودے، ان میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ حادثہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ ٹیمپو ٹریولر کا حادثہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ مقامی انتظامیہ و ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت و بچاؤکاری میں مصروف ہیں۔ زخمیوں کو قریبی طبی مراکز پر علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ضلع مجسٹریٹ کو حادثہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سی ایم نے لکھا ہےکہ اوپر والے سے دعا ہے کہ مہلوکین کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور غمزدہ گھر والوں کو یہ تکلیف برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرے۔ بابا کیدار سے زخمیوں کے جلد شفایاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

Vinkmag ad

Read Previous

چھتیس گڑھ میں انکاونٹر ، 8 نکسلی ہلاک، ایک فوجی شہید

Read Next

الوال میں راشن چاول کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ،دو آٹو ضبط،دو افراد گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular