
منگل کے روز یعنی 7 نومبر کو میزورم اسمبلی انتخابات میں 8.52 لاکھ ووٹر 174 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پی ایم)، بی جے پی اور کانگریس اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ میزورم اسمبلی انتخابی مہم کل ختم ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میزورم میں 8,52,088 ووٹر ہیں جن میں سے 4,13,064 مرد اور 4,39,028 خواتین ہیں۔ وہ 1,276 پولنگ سٹیشنوں میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ 18 سے 19 سال کی عمر کے 50,611 ووٹرز پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کریں گے، جب کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 8,490 بزرگ شہری ووٹ دیں گے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست میں 30 پولنگ مراکز کو اہم پولنگ مراکز کے طور پر شناخت کیا ہے۔ پولنگ سٹیشنوں پر تقریباً 5000 پولنگ عملہ مصروف عمل ہے۔ ریاست میں سی اے پی ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔
تھورنگ اسمبلی حلقہ میں سب سے کم ووٹروں کی تعداد 14,924 ہے، جبکہ تیوچانگ حلقہ 36,041 ووٹروں کے ساتھ سب سے بڑا اسمبلی حلقہ ہے۔