اسرائیل سے ہندوستانیوں کو لے کر بحفاظت دہلی پہنچی دوسری پرواز، 235 لوگوں کی وطن واپسی

اسرائیل اور حماس کی جاری جنگ کے درمیان ہندوستان نے اسرائیل سے ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ‘آپریشن اجے’ شروع کیا ہے۔ انخلاء کے اس آپریشن کے تحت اسرائیل سے ہندوستانیوں کا دوسرا قافلہ دہلی پہنچ گیا ہے۔ ایک خصوصی طیارہ 235 ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور راج کمار رنجن سنگھ شہریوں کے استقبال کے لیے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
ہندوستانی شہریوں کے دوسرے قافلہ میں دو نومولود بچوں سمیت 235 شہری شامل تھے۔ انہیں اسرائیل سے جمعہ (13 اکتوبر) کو بحفاظت باہر نکالا گیا تھا۔ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے طیارے نے اسرائیل سے ٹیک آف کیا۔ اس سے ایک دن پہلے 212 ہندوستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ہندوستان نے جمعرات کو آپریشن اجے کا اعلان کیا۔ اس کا مقصد اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کی محفوظ واپسی ہے۔ اس آپریشن کے ذریعے اسرائیل سے صرف ان لوگوں کو لایا جا رہا ہے، جو وہاں سے آنے کے لیے تیار ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بنگالورو میں ضبط 42 کروڑ روپے کا استعمال تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات میں کیا جانے والا تھا

Read Next

امریکہ جانے کا ارادہ رکھنے والے ہندوستانیوں کے لیے خوشخبری

Most Popular