اے پی کے ضلع کرنول میں بارش، کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئے

Rains in Kurnool

آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے نواحی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ضلع کے گرگیا پورم تالاب لبریز ہوگیا اور تالاب کا پانی نشیبی علاقوں میں آگیا جس کے نتیجہ میں کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ وینکیا پلی، نوتن پلی، ننداوارم، ملٹری کالونی، لکشمی نگر اور بھوپال نگر علاقوں کی کئی کالونیوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ بارش کا پانی مندر میں داخل ہوگیا۔ کالونیوں میں رہنے والوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے انہیں سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کئی مقامات پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کمشنر جی ایچ ایم سی نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا

Read Next

ایئر انڈیا کے طیارہ میں تکنیکی خرابی، مسافرین کا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular