
حیدرآباد: اتوار کے روز گوداولی ریلوے اسٹیشن میڑچل پر ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ریلوے ملازم آدمی اور اس کی دو بیٹیوں کی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت 38 سالہ ٹی کرشنا ، 11 سالہ ورشیتا اور 5 سالہ ورینی کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ لوگ سری سائی نیلائم، راگھویندر نگر کے رہنے والے تھے۔
”گورنمنٹ ریلوے پولیس سکندرآباد کے انسپکٹر سائی ایشور گوڑ نے کہا۔ کہ کرشنا ‘کی مین’ کے طور پر کام کرتا تھا اور اتوار کی دوپہر گوداولی ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈیوٹی پرتھا۔”جب کرشنا معمول کے مطابق کام جاری کررہا تھا۔ اسی دوران اسکی دو لڑکیاں پٹری پرآگئیں۔ تب ہی رائلسیما ایکسپریس تیز رفتاری سے آئی اور اسے دیکھتے ہی کرشنا اپنی بیٹیوں کو بچانے کے لیے دوڑا لیکن تینوں ٹرین کی زد میں آ گئے۔ اور موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کیا۔ ایک گھر میں تین افراد کی موت کی خبر سے راگھویندر نگر کالونی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثناء ایس سی آر حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
جہان آباد کے مندر میں بھگدڑ سے 7 کی موت،حکومت نے کیا معاوضہ کا اعلان
One Comment
[…] […]