اڈانی گروپ کے ساتھ تلنگانہ حکومت کےبزنس تعلقات پر راہول گاندھی کی خاموشی پر کےٹی آر کاسوال

حیدرآباد: بی آر ایس کے کار گزار صدر، کے تارک راما راؤ نے تلنگانہ حکومت کے اڈانی گروپ کے ساتھ قریبی تعلقات پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی اور ان کے شوہر کے پاس اڈانی منی سائفننگ اسکینڈل میں استعمال کی گئی غیر واضح آفشور انٹٹی میں شراکت داری کے الزامات سامنے آنے کےبعد یہ معاملہ سامنے آیا۔

کے ٹی آر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “ایس ای بی آئی، کی چیئرپرسن مادھابی اور اڈانی گروپ کے درمیان رابطے سامنے آئے ہیں، جو چونکا دینے والے ہیں۔” انھوں نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک انکوائری ایجنسی کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے سوال کیاکہ آپ کی اپنی حکومت تلنگانہ میں گوتم اڈانی کے لئے سرخ قالین کیوں بچھا رہی ہے؟

کے ٹی آر نے ایک اور ٹویٹ پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “اگر منافقت کا کوئی چہرہ ہوتا تو یہ ہونا چاہیے۔ راہل گاندھی کرونی کیپٹلزم کے خلاف اپنا طنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گوتم اڈانی اور پی ایم مودی کے ساتھ گٹھ جوڑہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیوں کانگریس وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کھلے عام اڈانی کے ساتھ بزنس کر رہے ہیں۔ اب ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کی پارٹی کے وزیر اعلیٰ بھی سرمایہ دار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس اب عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے۔

کے ٹی آر نے حالیہ دنوں لوک سبھا میں راہل گاندھی کے ریمارکس کا حوالہ دیا جو امریکہ میں قائم شارٹ سیلنگ فرم ہنڈنبرگ کے ذریعہ اڈانی گروپ کے خلاف لگائے گئے الزامات سے متعلق ہیں۔ راہل گاندھی نے ‘ایکس’ پر بھی سیبی کی سالمیت کے بارے میں تشویش کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تلنگانہ حکومت امرا راجہ گروپ سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے۔ورنہ ہوگی تباہی۔کےٹی آر کا انتباہ

کے ٹی آر نے تلنگانہ کے آئی ٹی سیکٹر کے زوال پر خطرے کی گھنٹی بجائی

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی آر آئی نے حیدرآباد ایرپورٹ پر ایک کروڑ روپئے کا سونا ضبط کیا

Read Next

امریکہ کے بعد تلنگانہ سی ایم جنوبی کوریا کے دورے پر، ورنگل ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کی دی دعوت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular