حکومت ہند نے نئی حج پالیسی کا کیا اعلان، پرائیویٹ کوٹے میں اضافہ، سرکاری کوٹہ 10 فیصد کم، حج کمیٹی سے صرف ایک بار مقدس سفر کی سہولت

ہندوستان کے مسلمان سال 2025 میں حج کے سفر کی تیاری کر رہے ہیں۔ عازمین حجاج کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لیے حکومت نےنئی حج پالیسی کا کئی اہم تبدیلیوں کے ساتھ اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی، میں عازمین کے کوٹے پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ بزرگ مسافروں کو ترجیح دی گئی ہے۔

2025 کے لیے ہندوستان کی حج پالیسی کے اہم نکات :

نئے کوٹہ کی تقسیم

سال 2025کے حج سیزن کے لیے، ہندوستان کا کوٹہ حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا جملہ کوٹہ کے 70فیصد کا انتظام کرے گا، جبکہ پرائیٹ ٹو آپریٹرز باقی 30فیصد کو سنبھالیں گے۔ سال 2024 میں یہ کوٹہ حج کمیٹی کے پاس کوٹہ کا 80فیصد اور پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کے پاس 20فیصد تھا۔

نظرثانی شدہ ترجیحی فہرست

اپ ڈیٹ کردہ پالیسی میں 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے عازمین کو ترجیح دی گئی ہے، اس کے بعد محرم کے بغیر سفر کرنے والی خواتین (ایل ڈبیلیو ایم) اور پھر عام زمرہ۔ سال 2024 میں 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کےلئے ریزرویشن تھا۔

بزرگ عازمین کیلئے لازمی ساتھی

65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمیں حج کے لئے ساتھ میں ایک فرد کا ہونا ضروری ہے۔ پالیسی میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ 65سال کے کسی بھی حاجی کو اکیلے مخصوص زمرے کے تحت رجسٹر نہیں کیا جائے گا۔

ساتھی کےتقاضۓ

65 یا اس سے زیادہ عمر کے غیر محرم عازمین حجاج کے لیے، ساتھیوں کا رشتہ دار ہونا چاہیے، جیسے کہ شریک حیات، بہن بھائی، بیٹا، یا پوتا۔ دوسرے رشتوں کی بطور ساتھی جائز نہیں۔ حاجی اور ساتھی دونوں اکیلے سفر نہں کر سکتے۔

ساتھی کے شرائظ

حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے متعین کردہ تاریخ پر ساتھی کی عمر 60 سال سے کم ہونی چاہیے۔ اگر کوئی جوڑا، دونوں کی عمریں 65 سال یا اس سے زیادہ ہیں، ایک ساتھ سفر کرتے ہیں، تو انہیں دو ساتھیوں کی اجازت ملے گی جو خون کے رشتے دار ہوں۔

محرم اور ساتھی کیلئے عمر کی حد

65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے حجاج کے لیے محرم اور ساتھیوں کی عمر حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے بتائی گئی تاریخ کے مطابق 18 اور 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس عمر کے گروپ میں محرم ایل ایم ڈبلیو حجاج کے لیے، ساتھی خواتین اور 45-60 سال کی عمر کی ہونا ضروری ہے۔

‘حج سوودیدھا’ ایپ کا تعارف

ہندوستانی عازمین حج کی سہولت میں اضافہ کے لیے ایک نیا ایپ ’حج سوویدھا‘ شروع کیا گیا ہے۔ ایپ حج ٹریننگ مٹریل، رہائش کی تفصیلات، پرواز اور سامان کی معلومات، ہنگامی مدد، شکایات کا ازالہ، تاثرات، اور ترجمہ جیسی خصوصیات پیش کرتا ہے۔ حجاج کرام حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ hajcommittee.gov.in

کے ذریعے حج درخواست فارم پُر کر سکتے ہیں، جو موبائل کے لیے بھی موزوں ہے۔ اس ڈیجیٹل نقطہ نظر کا مقصد درخواست کے عمل کو ہموار کرنا اور رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

خادم الحجاج اب ‘اسٹیٹ حج انسپکٹر’ کہلائے گا

نئی پالیسی کے تحت سعودی عرب میں حج کے دوران عازمین کی مدد کے لیے بھیجے جانے والے خادم الحجاج کے عہدے کا نام بدل دیا گیا ہے۔ خادم الحجاج کو اب اسٹیٹ حج انسپکٹر کہ جائے گا۔ حج کمیٹیوں کو اکثر شکایات موصول ہوتی ہیں کہ عہدے کا نام خادم الحجاج ہونے کی وجہ سے ایسے عازمین کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ انہیں نوکر بنا کر بھیجا گیا ہے۔ خادم نام ہونے کی وجہ سے دوسرے عازمین ان سے اپنا ذاتی کام کرنے کو کہتے تھے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تھے تو وہ حکومت سے شکایت کرنے کی دھمکی بھی دیتے تھے۔

حج کمیٹی سے صرف ایک مرتبہ حج کی سہولت

نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ پہلے حج کیا ہے وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

حکومت ہند اور سعودی عرب ایک دو طرفہ معاہدے کے ذریعے سالانہ مختص حج نشستوں کی تعداد کو حتمی شکل دیں گے۔ 2024 کے لیے ہندوستان کو 175,025 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ حکومت نے نئی پالیسی کے تحت سرکاری کوٹے میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے ریاستوں سے جانے والے عازمین حج کی تعداد بھی کم ہو سکتی ہے۔ 2024 میں عازمین حج کے لیے ہندوستان کا کوٹہ 1,75,025 تھا۔ اب اس میں دس فیصد کمی کی جائے گی۔ اس تناظر میں تقریباً 17500 عازمین سرکاری کوٹے سے حج نہیں کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

حج کمیٹی کے کرپشن کی سی بی آئی انکوئری کرائی جائے : اسدالدین اویسی

مسلمانوں کے وقف املاک چھینا چاہتی ہے مودی حکومت : بیرسٹر اویسی

Vinkmag ad

Read Previous

شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے وطن بھیجے بھارت ، بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی حکومت ہند سے مانگ

Read Next

پیرس اولمپک 2024: خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ فائنل سے ٹھیک پہلے نااہل قرار، پیرس اولمپک سے ہوئیں باہر، میڈل سے محروم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular