تلنگانہ میں ویب ورکس 5200 کروڑ روپئے کی کرے گا سرمایہ کاری، ڈیٹا سینٹر کا قیام کا اعلان

تلنگانہ کے وزیر اعلی اے ریونت ریڈی نے ڈاوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں آئرن ماؤنٹین کے سی ای او مسٹر ولیم مینی اور ویب ورکس کے سی ای او مسٹر نکھل راٹھی سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ایک بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا، جس میں ویب ورکس تلنگانہ میں ڈیٹا سنٹرز قائم کرنے کے لیے 5200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر اعلی ریونت ریڈی، وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو، اور آئرن ماؤنٹین کے سی ای او، مسٹر ولیم مینی، اور ویب ورکس کے سی ای او مسٹر نکھل راٹھی نے ڈیٹا سینٹر کی سرمایہ کاری کے لیے ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا۔ جس کی کل 5200 کروڑ روپئے کی رقم تلنگانہ میں اگلے چند سالوں میں لگائی جائے گی۔

ویب ورکس، آئرن ماؤنٹین کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، حیدرآباد میں 10 میگاواٹ نیٹ ورکنگ ہیوی ڈیٹا سینٹر میں 1,200 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری پہلے ہی جاری ہے۔
ویب ورکس اگلے چند سالوں میں تلنگانہ میں گرین فیلڈ ہائپر اسکل ڈیٹا سینٹر میں, 4000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرکے توسیع کرے گا۔

وزیراعلی اے ریونت ریڈی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے نے کہا، ”میں ڈیٹا سینٹرز سے انتہائی تکنیکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کی آمد کو دیکھ کر خوش ہوں۔ پالیسی تبدیلیوں کے ذریعے، تلنگانہ ہندوستان میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے سرفہرست مقام ہوگا۔ سرمایہ کار قابل تجدید ذرائع سے اپنی بجلی کی ضرورت کی اہم مقدار حاصل کر سکیں گے۔ یہ ہماری نئی حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے اور ہماری صنعت دوست پالیسیوں کی توثیق کرتا ہے۔

آئرن ماؤنٹین کے صدر اور سی ای او ولیم مینی نے کہا کہ آئرن ماؤنٹین تلنگانہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کو سراہتا ہے، اور ہندوستان میں ہمارے ڈیٹا سینٹر کے کاموں کو وسعت دیتا ہے۔۔ ہم فی الحال عالمی سطح پر اپنے ڈیٹا سینٹرز میں سو فیصد قابل تجدید توانائی استعمال کرتے ہیں اور ہندوستان میں اس کی توسیع کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی کانگریس حکومت کی ڈیٹا سینٹرز اور قابل تجدید توانائی دونوں کی حمایت ریاست کو مسلسل سرمایہ کاری کے لیے بہت پرکشش بناتی ہے۔ اس موقع پر، پرنسپل سکریٹری آئی ٹی اینڈ سی جیش رنجن، اور اسپیشل سکریٹری برائے فروغ سرمایہ کاری سری وشنو وردھن ریڈی بھی موجود رہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اڈانی گروپ نے تلنگانہ میں 12,400کروڑکی سرمایہ کاری کیلئے یادداشت مفاہمت کی

Read Next

گودریج انڈسٹریز تلنگانہ میں 1270 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular