
یوکرینی قیدیوں لے جانے والا ایک روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ یوکرین کے بلغراد علاقے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ میں 65 یوکرینی جنگی قیدی، چھ عملہ اور ان کے ساتھ تین دیگر افراد سوار تھے۔ اس حادثہ میں جملہ 74 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق بلگورود میں دن تقریبا گیارہ بجے کے قریب گر کر تباہ ہونے والے الیوشن 76 طیارے میں 65 یوکرینی جنگی قیدیوں کے ساتھ عملے کے چھ افراد بھی سوار تھے۔
وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائیہ کی ایک کمیٹی تحقیقات کے لیے جائے حادثہ کو روانہ کر دی گئی ہے۔اسی دوران روسی پارلیمنٹ کے رکن اور سابق فوجی جنرل آندرے کرتاپلوو کا کہنا ہے کہ فوجی طیارے کو یوکرین کی جانب سے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔