
امریکہ کے لووا اسٹیٹ کے پیری ہائی اسکول میں ایک نوجوان نے گھس کر ہینڈ گن اور شاٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں چھٹی جماعت میں زیر تعلیم ایک طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ صبح 7.30 بجے پیش آیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرمنل انویسٹی گیشن مچ مورٹیویڈ نے بتایا کہ نوجوان نے اس وقت فائرنگ کی جب طلباء ناشتہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چار طالب علم اور دوسرا ایک اسکول کا منتظم تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پہلی بار سکول کھلا تھا اور اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔