برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار62 افراد ہلاک!

برازیل میں ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ برازیل کے علاقہ ساؤ پالو کے نواح میں مکانات پر گرکر طیارہ تباہ ہوگیا۔ اور طیارے میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے صدر لوئی اناشیو لیولا ڈا سِلوا نے کہا ہے کہ بظاہر تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہی۔ طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔

ائر لائن کے مطابق اس کا طیارہ پارانا ریاست کے کیسکاول شہر سے اڑا اور ساو پاولو ائرپورٹ جا رہا تھا اور ونہیدو کے قصبے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا

فلائٹ راڈار 24 کے مطابق طیارہ کاسکاویل سے ساؤ پالو پہنچا تھا۔ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈیڑھ بجے رونما ہوا۔ ووپاس ایئر لائنز کے مطابق حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ اس طیارے میں آگ لگنے اور گرنے سے سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیرس اولمپکس 2024: پہلوان امن سہراوت نے برونز میڈل جیت کرہندوستان کے سب سے کم عمر اولمپک میڈلسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پیرس اولمپکس 2024: پہلوان امن سہراوت نے برونز میڈل جیت کرہندوستان کے سب سے کم عمر اولمپک میڈلسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Read Next

فصل قرض معافی اسکیم سے اخراج پر کسان نےکیا سیل فون ٹاور پر چڑھ کر کیا احتجاج

One Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular