
عمان کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے تجارتی جہاز پر سوار عملے کے 9 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک کی موت ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ حکومت ہند کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ایم ٹی فالکن پرسٹیج بحری جہاز پیر 15 جولائی کو ڈوب گیا تھا جس میں تلاشی اور بچاؤ کے دوران عملے کے 9 ارکان (8 ہندوستانی اور 1 سری لنکائی شہری) کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔اس واقعے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ جہاز پر عملے کے 16 ارکان سوار تھے اور باقی چھ ارکان کی تلاش کے لیے تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ عمان میں تعینات ہندوستانی سفیر سے رابطہ میں ہیں۔ حکومت کی حالات پر گہری نظر ہے۔ حکومت بچانے کے لئے ہر ممکن مدد کرے گی۔ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے پر عمان اور ہندوستانی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔