لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے۔ 274 افراد شہید، ہزار سے زائد زخمی

اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے،274سے زائد شہید1000سے زائد زخمی

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 274 تک پہنچ گئی۔ لبنانی وزیر صحت فراس الابیض نے بتایا کہ لبنانی علاقوں پراسرائیل کےفضائی حملوں میں 274 افراد شہید ہوئے جن میں 21 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں 1024 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھیاسرائیلی حملوں میں 2 امدادی کارکن جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی فورسز نے 2 ایمبولینسوں کو بھی تباہ کردیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے لبنان پر حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی شہروں پر حملوں کے لیےلبنان میں رکھے ہزاروں میزائلوں اور راکٹوں کو تباہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامناہوگا، اسرائیلی متحد رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے ساحلی شہر حیفا پر ہوئے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صرف آدھے گھنٹے میں لبنان کے شہر نبطیہ پر 80 فضائی حملے کیے جس میں حزب اللہ کے اہداف پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ تھا جس میں اسرائیل نے لبنان کے شمالی اور جنوبی حصے پر ایک وقت میں حملہ کیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی ٹی ڈی کے چیف پجاری کی وضاحت: لڈو پرساد کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں

Read Next

حکومت غریبوں کی حالت زار پر آنکھیں بند کر رہی ہے، حائیڈرا کے انہدام پر کےٹی آر کا بیان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular