
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے جمعرات کو ہونے والی کلکٹرس کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ وزیر اعلی جمعرات کو دہلی روانہ ہورہے ہیں۔ وہ سی ڈیبلیو سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ دامودھر راج نرسہما ۔ اتم کمار ریڈی علاوہ ویمشی چند ریڈی بھی دہلی روانہ ہورہے ہیں۔
دہلی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر اعلی ریونت ریڈی سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اور تلنگانہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ کابینہ میں توسیع اور نامزد عہدے پر تقرارت کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔ سی ایم ، کے دہلی دورے کی وجہ سے جمعرات کو ہونے والے کلکٹرس کانفرنس کو ملتوی کیا گیا ہے۔