صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ شاستری پورم کے پولنگ بوتھ پر اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مل کر اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کیا۔
اسد الدین اویسی نے رائے دہندوں سے جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے پولنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔