سڑک کی خستہ حالی پر خواتین کا انوکھا احتجاج۔ خواتین نے گڑھوں میں لگائے چاول کے پودے

حیدرآباد: قطب اللہ پور حلقہ اسمبلی کے بورام پیٹ کے رہائشیوں نے سڑکوں کی ابتر حالت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ مسلسل بارش نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جس سے پہلے ہی گڑھوں سے بھری سڑکیں مسافروں کے لیے یہاں سے گزرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

مقامی خواتین نے انوکھا احتجاج کیا۔ سڑک پرموجود گڑھوں میں چاول کے پودے لگا کر میونسپل کمشنر اور مقامی حکام کی ناقص کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور تباہ شدہ سڑکوں کی وجہ سے مکینوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے اور اس احتجاج کا مقصد ان کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔ انھوں نے حکام سے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں کی مرمت کرنے مطالبہ کیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں مسلسل بارش سے معمولات زندگی متاثر، تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش گوئی

Read Next

کے ٹی آر نے اداکار ہدایت آر نارائن مورتی کی فون پر عیادت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular