رہن سنٹر کے مالک کو دھوکا دینے کے الزام میں خاتون گرفتار

حیدرآباد۔ اصلی زیور دکھا کر نقلی زیور رہن سنٹر کے مالک کے حوالے کرنے کے الزام میں ساؤتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی شناخت 35 سالہ رابعہ بیگم کے طور پر کی گئی ہے جو پرانے شہر کے علاقے کالے پتھر کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔پولیس نے خاتون کے پاس سے پانچ لاکھ 80 ہزار روپے ضبط کر لیے۔خاتون پر توجہ ہٹا کر لوٹنے کے الزام میں تین کیسس ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ 16 نومبر کو گنپت کمار نامی شخص نے شکایت درج کروائی کے ان کے پاس ایک برقعہ پوش خاتون طلائی زیور رہن رکھ کر نقد رقم 2 لاکھ روپے بطور قرض حاصل کرنے کے لیے پہنچی۔ شرح سود دو فیصد بتایا گیا اسی دوران خاتون نے اپنا سونے کا رانی ہار بتایا جو اصلی تھا، زیور دیکھنے کے بعد خاتون دو فیصد شرح سود پر راضی نہیں ہوئی اور اس نے زیور واپس لے کر اپنے بیاگ میں رکھ لیا، کچھ دیر بعد پھر خاتون اسی شرح سود پر قرض کے حصول کے راضی ہو گئی اور اس نے بیاگ سے زیور نکال کر رہن سنٹر کے ذمہ دار کے حوالے کیا۔

خاتون کے رقم لے کر جانے کے بعد رہن سنٹر کے مالک نے چیک کیا تو وہ سونے کا زیور نقلی نکلا ۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی اور پولیس نے مکمل چھان بین کرتے ہوئے رابعہ بیگم کو گرفتار کر لیا۔ساوٹھ ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کاروائی کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیشنل ہیرالڈ کیس: ینگ انڈیا کے 751.9 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط

Read Next

“تلنگانہ نے 9.5 سالوں میں 160K ملازمتیں بھرتی کی، آبادی کے تناسب سےملازمت فراہم کرنے میں سرفہرست”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular