
حیدرآباد میں گانجہ کی منتقلی کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ یہ کاروائی ساؤتھ ایسٹ زون ٹاسک فورس اور کنچن باغ پولیس نے انجام دی۔ پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ بیرون ریاست سے سال نو کی تقاریب کے پیش نظر حیدرآباد گانجہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کی ٹیموں نے چوکسی اختیار کی تھی اور کل پرانا شہر کے علاقہ میں پھسل بنڈہ چوراہے کے پاس ایک گاڑی کو روک کر اس سے زائد از 31 کلو گانجہ ضبط کر لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں چار ملزمین کو گرفتار کر لیا جن میں فیصل ساکن میلادیو دیوپلی، سمیع ساکن آصف نگر، عامر ساکن شاستری پورم اور حسنہ فاطمہ نامی خاتون بھی شامل ہے جن کا تعلق شاستری پورم سے بتایا گیا۔