
سابق وزیر برقی جگدیشور ریڈی نے سوال کیاکہ کانگریس پارٹی چھ گیارنٹی اسکیمات پر کب عمل کرےگی۔ حکومت صرف قرض کا راگ الاپ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں وایٹ پیپر جاری کیا تھا اس کا جواب ہم نے دے دیا ہے۔
جگدیشور ریڈی نے کہا کہ ملک میں کونسی ریاست ہے جو قرض نہیں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجھستان میں جب کانگریس کی حکومت تھی اس وقت 89 ہزار کروڑ روپئے قرض لیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر جب اپوزیشن میں تھے تب بھی قرض کا راگ الاپ رہے تھے ۔ا ور اب حکومت میں بھی وہی راگ الاپ رہے ہیں۔
قرض کے بارے میں بات کرنے پر عوام ہنس رہی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر کانگریس قایدین حکومت نہیں چلا سکتے تو کہے دیں ۔ انہوں نے نائب وزیر اعلی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے محکمہ پر توجہ دیں۔