حیدرآباد شہر کے شیورام پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نامعلوم خاتون نے پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔
تقریبا 30برس کی خاتون کی خودکشی کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی۔ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔