
حیدرآباد: جمعرات کو راجندر نگر کے پٹی کونڈہ تالاب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور تالاب سے لاش کو نکالا۔
پولیس کے مطابق لاش شدید پھولی ہوئی تھی جس کی وجہ سے شناخت مشکل ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قتل کر کے لاش تالاب میں پھینک دی گئی ہو گی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور فی الحال تفتیش جاری ہے۔