
یو جی سی، نے ایم فل یعنی ماسٹر آف فلاسفی کی ڈگری کی منظوری ختم کر دی ہے۔ اب کوئی بھی یونیورسٹی ہندوستانی یونیورسٹی ایم فل کی ڈگری یا نصاب کے لیے طلبا کو پیشکش نہیں کر سکے گی۔یو جی سی چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار کے مطابق یو جی سی نے یونیورسٹیوں کو تعلیمی سال 25-2024 سیشن کے لیے ایڈمیشن روکنے سے متعلق فوراً قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ پہلے سے ایم فل کر رہے طلبا پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔
یو جی سی کا کہنا ہے کہ طلبا کسی بھی یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ ایم فل پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔ یو جی سی کے طمابق ایم فل ڈگری کو منظوری نہیں ہے۔ اس نے سبھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹیوں یا پھر ان سے متعلق کالج ایم فل نہ کرائیں۔ یو جی سی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے صرف یو جی سی کے ذریعہ منظور ڈگریاں ہی فراہم کر سکتے ہیں۔ یو جی سی (پی ایچ ڈی ڈگری فراہم کرنے کے لیے کم از کم پیمانہ اور عمل) ریگولیشن 7 نومبر 2022 کو نوٹیفائی کیے گئے تھے۔
یو جی سی چیئرمین نے بتایا کہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن کے رول 14 میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی اصولوں کی نوٹیفکیشن سے پہلے شروع ہوا ایم فل پروگرام متاثر نہیں ہوگا۔ یعنی نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے پہلے داخلہ لے چکے طلبا کو ایم فل مکمل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ لیکن اس میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن کے بعد اب ملک کا کوئی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ایم فل کی پیشکش نہیں کر سکتا ہے۔