
حیدرآباد: راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے، شمش آباد میں داخل ہوتے ہی دو مسافر گر گئے اور بعد میں اسپتال میں داخل ہونے کے بعد فوت ہوگئے۔ مسافر نتن شاہ اور شیخ سکینہ ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئے۔
ہوائی اڈے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور دونوں کو اپولو اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج کے دوران وہ دم توڑ گئے۔
نتن شاہ گوا کا رہنے والا تھا جبکہ شیخ سکینہ کا تعلق سعودی عرب کے جدہ سے تھا۔ ان کی موت کی اصل وجہ کا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔