انڈین ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دوپائیلٹس کی موت

پیر کی صبح تلنگانہ کے ضلع  میدک ضلع ، توپران کے راویلی کے مضافات میں انڈین ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔انڈین ایئر فورس اکیڈمی دنڈیگل ایرپورٹ کا تربیتی طیارہ میں حادثہ کےبعد آگ بھڑک  اٹھی اور تربیتی طیارہ مکمل طور پر جل گیا۔ حادثے میں دونوں پائیلٹس کی موت ہوگئی۔

آج صبح ایئر فورس اکیڈمی کا تربیتی طیارے  حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

انڈین ایئرفورس نے تصدیق کی ہے کہ جہاز میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے ہیں۔کسی شہری زندگی یا املاک کو نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔۔

Vinkmag ad

Read Previous

دو فیصد ووٹ کم ملنے سے بی آر ایس اقتدار سے محروم

Read Next

سی ایل پی لیڈر کا فیصلہ کرے گا کانگریس ہائی کمانڈ، نئے منتخب اراکین اسمبلی کی قرارداد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular