
حیدرآباد: اتوار کو گھٹکیسر کے قریب ایک ٹریفک کانسٹیبل نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ کانسٹیبل نرسمہا راجو، پی سی نمبر 9782 بیچ نمبر 2009 کا کانسٹیبل، حیدرآباد کے گوپال پورم ٹریفک پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ یہ واقعہ پول نمبر 216 کے قریب پیش آیا جہاں نرسمہا راجو نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اس کی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل نے خاندانی پریشانیوں کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہو گا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے خودکشی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔