
ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی پولنگ پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مرد ووٹروں کے مقابلے خواتین ووٹروں نے زیادہ ووٹ ڈالے ہیں۔تلنگانہ میں مجموعی طور پر رائے دہی 71.01 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ منگوڑو میں 91.05 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اور سب سے کم 39.69فیصد کے ساتھ یاقوت پورہ آخر نمبر پرہے۔
یادادری بھونگیر ضلع میں سب سے زیادہ 90.03 فیصد اور حیدرآباد میں سب سے کم 46.56 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔2018 کے مقابلہ دو فیصد کم پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔ شہری علاقوں میں کم راے دہی پر کہ وجوہات کا پتہ لگانے کا چیف الکٹرور افیسر وکاس راج نے اعلان کیا ہے۔
تلنگانہ کے چیف الکٹرور افیسر نے کہا کہ ریاست میں ری پولنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ وکاس راج نے کہا کہ چندراین گٹہ میں بوگس پولنگ کی شکایت ملی ہے۔ لیکن ابتدائی جانچ کے بعد بھی فیصلہ ہوگا وہاں پر کیا ہوا ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ لیا، جائے گا۔