کانگریس پارٹی کی ذمہ داری بڑھ گئی۔ریونت ریڈی

تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی نے ریاست میں کانگریس کی کامیابی کو تلنگانہ کے شہیدوں کے نام کیا۔انہوں نے حیدرآباد میں کانگریس پارٹی کی شاندار جیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ،میں تلنگانہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے کانگریس لیڈروں کو سونیا گاندھی کا شکریہ ادا کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس فیصلہ کے ذریعہ کانگریس پارٹی کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے کہ وہ عوام کی امنگوں کو پورا کرے۔

ریونت ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام نے جمہوریت کو بحال کیا۔بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 21 دن تک جاری رہی۔راہل گاندھی نے یقین دلایا کہ میں رہوں گا۔راہل نے میری اور بھٹی وکرامارک کا کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ سونیا گاندھی،راہل گاندھی۔ پرینکا گاندھی کا تلنگانہ سے خاندانی تعلق ہے۔ مجھے امید ہے کہ بی آرایس ایک اپوزیشن پارٹی کے طور پر تعاون کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ اب سے پرگتی بھون پرجا بھون ہو گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ انتخابات:کانگریس سے بی آرایس میں شامل کئی ارکان اسمبلی کو شکست

Read Next

عوام کے فیصلہ کا احترام: ہریش راو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular