
تلنگانہ میں نئے چیف منسٹر کی حلف برداری تقریب ملتوی ہو گئی ہے۔ راج بھون میں حلف برداری تقریب سے صبح سے تیاریاں چل رہی تھیں۔بتایا جا رہا ہےکہ کانگریس کے نئے اراکین نے سی ایل پی لیڈر پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ اس لئے پیر کی شام میں ہونے والی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ایل پی اجلاس میں کانگریس کے فلور لیڈر بھٹی وکرامارکا ،کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی ۔اور دامودھر راج نرسہما ریڈی نے ریونت ریڈی کو وزیر اعلی کے طور پر قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس معاملے کو پارٹی ہائی کمانڈ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
کانگریس اعلی کمان نے سی ایل پی لیڈر کے انتخاب پر بات چیت کے لئے لیڈروں کو دہلی طلب کیا ہے۔ ڈی شیو کمار اور دیگر مبصرین بھی دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔ اس مسئلہ کی یکسوئی کے بعد ہی حلف برداری کی تقریب ہوگی۔۔
واضح رہےکہ صبح میں کانگریس نئےمنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اور کسی بھی لیڈر پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔ صرف ایک لائن کی قرار داد منظور کی گئی۔ میں سی ایل پی لیڈر کے انتخاب کا اختیار پارٹی قیادت کو دیا گیا ۔