
حیدرآباد ۔ تیز رفتار کار الکٹرک پول سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ یہ حادثہ حیدرآباد کے دنڈیگل پولیس اسٹیشن کے حدود ، بورم پیٹ مین روڈ پر کل رات دیر گئے پیش آیا ۔
اطلاعات کے مطابق چار نوجوان کار میں برق رفتاری سے جا رہے تھے کہ کار بے قابو ہوکر الکٹرک پول سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا مرنے والے کی شناخت سائی ناتھ کے طور پر کی گئی ہے جس کی عمر 22 سال بتائی گئی ہے۔ اس حادثہ میں کار میں سوار دیگر نوجوان زخمی بتائے گئے ہیں۔ انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔