تلنگانہ: ایم ایل اے لاسیہ نندیتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ

حیدرآباد: کنٹونمنٹ ایم ایل اے لاسیہ نندیتا جمعہ کی صبح سڑک حادثہ میں فوت ہوگئیں۔ گاندھی ہاسپٹل میں نندیتا کی نعش کا فورنسک کے ڈاکٹڑس نے پوسٹ مارٹم کیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ حادثہ میں ان کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ بائیں پیرکی ہڈی، جبڑے کی ہڈی اور سینہ کی ہڈیاں پوری طرح ٹوٹ چکی تھیں۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ ان کے چھ دانت بھی ٹوٹ گئے تھے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ باندھا جاتا تو چوٹیں کم آتیں۔ لاسیہ نندیتا کی آخری رسومات آج شام ماریڈ پلی سکندرآباد کے شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا نندیتا کی موت پر اظہار دکھ

Read Next

مفت200 یونٹ برقی اور 500 روپے میں گیس سلنڈر اسکیموں کا پرینکا گاندھی27فروری کو کریں گے آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular