تلنگانہ ڈی ایس سی نتائج کا اعلان، رینک لسٹ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب

تلنگانہ ڈی ایس سی 2024 کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے پیر کو سکریٹریٹ میں تلنگانہ ڈی ایس سی کے نتائج کو باضابطہ طور پر جاری کیا۔ رینک لسٹ سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کر دی گئی ہے۔ حکومت نے یکم مارچ کو اساتذہ کی 11,062 خالی آسامیوں کو پر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یہ امتحانات 18 جولائی سے 5 اگست کے درمیان منعقد ہوئے تھے جس میں ریاست بھر میں 2.45 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ حتمی جوابی کلید محکمہ تعلیم نے 6 ستمبر کو جاری کی تھی۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ میں اساتذہ کی بھرتی کو دی جانے والی ترجیح پر زور دیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ ڈی ایس سی کے نتائج کا اعلان امتحانات کے 55 دنوں کے اندر کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق 1:3 کے تناسب سے کی جائے گی۔ 9 اکٹوبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں تقرری خطوط تقسیم کیے جائیں گے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (TGSPSC) کو از سر نو تشکیل دیا گیا ہے اور گروپ 1 کے امتحانات جلد ہی منعقد کیے جائیں گے، جس کے نتائج سامنے آئیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کانگریس حکومت100 دنوں میں انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام:کے ٹی آر نے حکومت پر کی تنقید ۔

Read Next

پی وی این آر ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے تین زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular