تلنگانہ کابینہ کا 21جون کو اجلاس!

تلنگانہ کی کابینہ کا اجلاس 21جون کو ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی ریونت ریڈی کی صدارت میں سکریٹریٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں اسمبلی کے مانسون اجلاس میں 15 اگست تک لاگو ہونے والی فصل قرض معافی اسکیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بتایاجاتا ہے کہ حکومت قرض معافی اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے تمام طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ ضروری فنڈز کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت طریقہ کار کو بھی حتمی شکل دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اسکیم کے لیے کٹ آف ڈیٹ کب سے طے کی جانی چاہیے اور کس قسم کے ضابطے نافذ کیے جانے چاہئیں،اس پر بھی غورکئے جانے کاامکان ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بہار میں افتتاح سے پہلے 12 کروڑ کا پل گر گیا۔

Read Next

جی بُچیا چودھری آندھراپردیش اسمبلی کے عبوری اسپیکر منتخب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular