
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی ، اور بی آر ایس، کے کارگزار صدر تارک راما راو نے تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات میں ان کی پارٹی بی آرایس کی شکست پر مایوسی کا اظہار کیا۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے تارک راما راو نے مسلسل دومعیادوں کیلئے حکومت بنانے کا موقع دینے پر ریاست کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہاکہ انہیں آج کے نتائج پر صدمہ نہیں ہوا ہے بلکہ یقینی طورپر مایوسی ضرور ہوئی ہے۔ کیونکہ یہ نتائج ان کی توقع کے مطابق نہیں تھے۔ان کو سبق کے طورپر لیاجائے گا اور ان کی پارٹی واپسی کرے گی۔انہوں نے اس خط اعتماد پر کانگریس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہار کیا۔