
ریاستی وزیر ا علی ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ ریاست میں منشیات کے پھیلاؤ اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں نارکوٹکس کنٹرول کے مسئلہ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
اس اجلاس میں وزیرسیاحت و اکسائزجوپلی کرشنا راو’ چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی روی گپتا، ایڈیشنل ڈی جی انٹیلی جنس محکمہ شیودھر ریڈی، سی ایم او سکریٹری شیشادری نے اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلی نے ریاست میں منشیات کے استعمال اور فروخت کو سختی سے روک لگانے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ موجودہ تلنگانہ اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس بیورو کے لیے ایک ہمہ وقتی ڈائرکٹر کا تقرر کیا جائے گا اور محکمہ کو ضروری گاڑیاں، عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ منشیات فروخت کرنے اور پھیلانے والے لوگ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔
ٹی ایس این اے بی، کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ گرے ہانڈس اور آکٹوپس کی طرح فورس تشکیل دی جائےگی۔ ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ تلنگانہ کو منشیات سے پاک ریاست بنایا جائے گا۔ اس جائزہ اجلاس میں مختلف محکموں ایکسائز، ڈرگ کنٹرول بورڈ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔