آوارہ کتے نے بچے پر کیا حملہ

حیدرآباد۔ شہر میں ایک بار پھر آوارہ کتے نے کمسن بچے پر حملہ کیا۔ یہ واقعہ شہر کے دلسکھ نگر علاقہ میں آج پیش آیا۔ شانتی نگر کالونی میں چھ سالہ بچہ اپنے ہم عمر لڑکوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک وہاں ایک کتا پہنچا ۔

لڑکے بھاگتے ہوئے گیٹ کے ذریعہ مکان کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ اس دوران ایک کتا اندر داخل ہو گیا اور اس نے چھ سال کے بچے کے پاؤں کو کاٹ لیا جس کے ساتھ ہی بچہ نیچے گر پڑا۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر گھر والے فوری دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے اور انہوں نے کتے کو بھگا دیا۔

لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں شہر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے خاص طور پر چھوٹے بچوں کے والدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رجنی‌کانت ریڈی تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل

Read Next

اسکول بس کی ٹکر سے4سالہ بچہ ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular