قومی یوم تعلیم کے موقع پر ٹی آل‌ میوا کی جانب سے “اسٹیٹ بسٹ ایمپلائی ایوارڈز”

حیدرآباد سوماجی گوڑا پریس کلب میں گیارہ نومبر کو قومی یوم تعلیم منایا گیا۔ اس موقع پر ٹی آل‌ میوا کے زیراہتمام،ریاستی سطح کے بہترین اساتذہ و ملازمین کو “اسٹیٹ بسٹ ایمپلائی” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر ٹی آل میوا فاروق حسین نے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور اس کی روشنی میں ہماری نسلوں کو روشن مستقبل کا راز بانٹا جاسکتا ہے۔

اویس قادری معتمد عمومی نے کہا کہ یونین 213 محکمہ جات کا احاطہ کرتی ہے اور ہر محکمے میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی اور نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے لئے رہنمائی انجام دیتی ہے۔ شاہد علی حسرت نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک Reader تھے اورReader ہی Leader بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جس محکمے میں ہیں جہاں بھی کام کرتے ہیں وہ ہمارا Circle Of Influence ہے‌ وہاں اثر‌ انداز ہو کر قوم و ملت کے نو نہالوں کی شخصیت کی تعمیر کریں اور ملازمت کے نئے مواقعوں کے لیے زمین تیار کریں۔

محمد اسماعیل اور دیگر نے کہا کہ ٹی آل میوا ریاست کے ہرسرکاری ملازم کی اپنی یونین ہے اور ہمیشہ تمام ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے یونین کی جانب سے انجام دی گئی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر فہمیدہ تبسم نے کہا کہ استاد وہ واحد ہستی ہے جو ہر طالب علم کی کامیابیوں کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے ۔ اجلاس میں یونین لیڈرس، اراکین اور مختلف یونیورسٹیز اور کالجس کے پروفیسرس، لیکچرس مختلف اضلاع کے ملازمین و اساتذہ ،دانشوران اردو شریک رہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کرناٹک میں صرف 2 گھنٹے برقی سربراہی۔ تلنگانہ میں کانگریس جھوٹ پھیلارہی ہے ، کمارا سوامی

Read Next

فارما کمپنی میں لگی بھیانک آگ 5 زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular