
حیدرآباد ۔ شہر میں عوامی مقامات اور پارکس میں کھلے عام غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث جوڑوں پر پولیس کی شی ٹیمس کی جانب سے کی گئی ہے۔ شہر کے سیاحتی مقام نیکلس روڈ، اندرا پارک اور دیگر پارکس کے علاوہ کھلے مقامات پر بعض جوڑے غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہوئے نظر آئے جس کی عام شہریوں نے شی ٹیم سے شکایت کی۔
پولیس نے ایسے 12 افراد کو حراست میں لے لیا، انہیں جرمانہ عائد کیے گئے اور کونسلنگ کی گئی۔ پولیس نے انتباہ دیا ہے کہ کھلے عام عوامی مقامات پر اس طرح کی حرکتیں کرتے ہوئے عام شہریوں کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ نیکلس روڈ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں واقع پارکس پر شی ٹیمس کی جانب سے خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔