
حیدرآباد ۔ نمائش میں لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں 123 افراد پکڑے گئے جن میں 6 نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ شی ٹیمس کے مطابق 56 کو سزائیں سنائی گئیں۔ 51 افراد کو انتباہ دیا جبکہ 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
عدالت نے 41 افراد کو 2 دن جیل کی سزا سنائی اور 250 روپے جرمانہ عائد کیا۔ 10 افراد کو 3دن کی جیل اور 250 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ چار افراد کو 4 دن جیل کی سزا اور 250 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ایک ملزم کو 250 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔