تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید سردی کی لہر

حیدرآباد۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک سردی کی لہر جاری رہنے اور ایسی طرح کا موسم برقرار رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔

اسی دوران ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ عادل آباد کے نیراڈی گنڈہ میں 12.3ڈگری اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اتوار سے دن، کے وقت بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دنوں کے دوران متحدہ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 11 تا 15 ڈگری درج کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سردی کی شدید لہر کی وجہ سے صبح کے اوقات میں گہرا کہر دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آندھرا پردیش میں بھی یہی صورتحال ہے۔ امراوتی کے محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک جنوبی ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

الہ آباد ہائی کورٹ نے گیانواپسی مسجد پر مسلمانوں کی درخواستوں کو کیا خارج

Read Next

حیدرآباد، چیتنیہ پوری میں منشیات فروخت کرنے والے 3افراد گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular