حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں سعودی میں کام کرنے والے انجینئر کا قتل

سعودی عرب سے چھٹیوں پر آئے مسلم انجینئر کا نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے بموجب قلعہ گولکنڈہ کے چھوٹا بازار کے رہنے والے 31سالہ سید ہدایت علی20 دن قبل سعودی عرب سے چھٹیوں پر شہر حیدراباد آئے ہوئے تھے۔

وہ ہفتہ نارسنگی میں واقع گرین لائنڈ میں اوپن پلاٹ پر گئے تھے جہاں 2سے 3 افراد نے چاقووں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ان کی لاش اتوار کو دستیاب ہوئی۔

نارسنگی پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ جانچ شروع کر دی ہے۔ اور سراغ رسانی ٹیم کو طلب کرلیا اوراب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

رویندر جڈیجہ بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

Read Next

T20 ورلڈ کپ 2024: حیدرآباد پولیس نے کرکٹ سٹے بازی کے ریکٹ کو کیا بے نقاب ، 25.55 لاکھ روپے ضبط

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular